Home / جاگو دنیا / شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر چینی صدر کا پیغام

شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر چینی صدر کا پیغام

چینی صدر اور چینی وزیراعظم نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امید ہے پاکستان مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرےگا ہمیں تمام شعبوں میں  تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہو گا۔

قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں  وزیراعظم منتخب کر لیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے جبکہ عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کئے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ ایوان میں بیٹھے رہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *