Home / جاگو دنیا / مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کا دل آننت امبانی کی گھڑی پر آگیا

مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کا دل آننت امبانی کی گھڑی پر آگیا

فیس بُک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ اور اِن کی اہلیہ پرسکیلا چن آننت امبانی کی مہنگی ترین گھڑی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

یاد رہے کہ 1 مارچ سے گزشتہ شب تک بھارتی ریاست گجرات کے جام نگر میں ایشیا کی امیر  ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات جاری تھیں۔

ان تقریبات میں دنیا کی امیر اور نامور شخصیات بھی مدعو تھیں جن میں بل گیٹس اور مارک زکربرگ سرِ فہرست ہیں۔

ان تقریبات کے دوران ایک دلچسپ صورتحال پیش آئی جس کی مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہے۔

ویڈیو کے مطابق جنگل سفاری کی تھیم کے روز مارک زکربرگ کی اہلیہ سمیت آننت امبانی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران مارک اور پرسکیلا کی نظر آننت امبانی کی مہنگی ترین گھڑی پر جم گئی۔

پرسکیلا اور مارک نے ناصرف آننت امبانی کی کروڑوں ڈالر کی گھڑی کو چھو کر دیکھا بلکہ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس گھڑی کو خریدنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارک اور پرسکیلا آننت کی گھڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی گھڑی لاجواب ہے، یہ بہت پیاری گھڑی ہے۔

ویڈیو میں مارک کی اہلیہ پرسکیلا کو اس گھڑی کے برانڈ کا نام پوچھتے اور آننت امبانی کو جواب میں برانڈ کا نام بتاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی کی یہ مزکورہ گھڑی رچرڈ مل نامی برانڈ کی ہے جس کی قیمت تقریباً 10  لاکھ ڈالرز (پاکستانی تقریباً 27 کروڑ 8 لاکھ 69 ہزار روپے) ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا ’ڈیلی میل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گھڑی میں 8 ہزار قیراط سونا اور ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *