Home / جاگو کھیل / خواجہ نافع نے پی ایس ایل کو کیریئر کیلئے بہترین موقع قرار دیدیا

خواجہ نافع نے پی ایس ایل کو کیریئر کیلئے بہترین موقع قرار دیدیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر خواجہ نافع نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی تجربہ کار بولر ہیں، ان کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ نافع نے کہا کہ پی ایس ایل کا تجربہ اب تک بہت اچھا رہا، پی ایس ایل نوجوان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔

خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ ویوین رچرڈز، سرفراز احمد، شین واٹسن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، میں اپنی نیچرل بیٹنگ کرتا ہوں اور صورتِ حال کے حساب سے کھیلتا ہوں، ہر شاٹ کی دو دو تین تین گھنٹے پریکٹس کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی کھلاڑیوں سے سیکھتا رہتا ہوں اور بات چیت کرتا رہتا ہوں، فی الحال پاکستان سُپر لیگ پر فوکس ہے، جیسے جیسے مواقع ملیں گے، وہاں پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کافی کھلاڑی پاکستان کرکٹ کلب سے ہیں جہاں سے میں نے بھی کھیلا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل جتوانا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صائم ایوب کے ساتھ بچپن سے ہوں، بھارت بھی ساتھ جا چکے ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *