Home / جاگو کھیل / کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں، عامر جمال

کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں، عامر جمال

پشاور زلمی کے عامر جمال کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں موقع ہو، ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں۔

اسلام آباد کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی کنڈیشنز میں پرفارم کرکے مورال بلند ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے بہت اچھی بولنگ کی تھی، جب کھونے کو کچھ نہیں بچتا تو آپ کھل کر کھیلتے ہیں۔

عامر جمال کا کہنا تھا کہ یہی سوچا تھا کہ اپنا گیم کھیلوں، زیادہ سے زیادہ آوٹ ہی ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتنا سوئنگ اور اسپن کی توقع نہیں کررہے تھے، ہم پاور پلے اچھا نہیں کھیل پائے۔

عامر جمال نے کہا کہ اگر اسلام آباد بھی ٹاس جیتتا تو وہ بولنگ ہی کرتا، میں تقلید کی پرواہ نہیں کرتا، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میرے بارے میں کون کیا کہتا ہے۔

زلمی کے عامر جمال کا مزید کہنا تھا کہ آل راؤنڈر ہر میچ میں پچاس رنز یا پانچ آوٹ نہیں کرتا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *