Home / جاگو دنیا / ’45 سیکنڈ میں 520 میٹر‘، بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح

’45 سیکنڈ میں 520 میٹر‘، بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 45 سیکنڈز میں 520 میٹر تک کا سفر طے کرنے والی بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح کر دیا۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکتہ میں ہندوستان کی پہلی زیر آب میٹرو روٹ کا افتتاح کیا ہے۔

بھارتی میڈیا اس زیرِ آب میٹرو روٹ کو تاریخی پروجیکٹ قرار دے رہا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کے سفر کو آسان بنائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میٹرو روٹ دریائے ہوگلی کے نیچے 16.6 کلومیٹر کے احاطے پر بنایا گیا ہے۔

پانی کے اندر میٹرو سروس کولکتہ میٹرو کے ایسٹ ویسٹ کوریڈور کے ہاوڑہ میدان ایسپلانیڈ سیکشن کا حصہ ہے جو دریائے ہوگلی کے نیچے 4.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

افتتاح کے دوران وزیر اعظم مودی نے کئی اسکولوں کے طلبہ کے ساتھ زیر آب میٹرو کی پہلی سواری بھی کی۔

مودی سرکار نے آج زیرِ آب میٹرو کے افتتاح کے موقع پر 15,400 کروڑ روپے کے متعدد کنیکٹیویٹی پروجیکٹس (زمینی رابطے کے منصوبوں) کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *