Home / جاگو دنیا / امریکا: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

امریکا: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق چھوٹے طیارے میں پائلٹ کے علاوہ ایک شخص اور 3 بچے سوار تھے جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ تمام افراد کینیڈین شہری تھے۔

رپورٹس کے مطابق ایک انجن والے طیارے کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا تھا کہ وہ رن وے کو دیکھ سکتا ہے لیکن میں اس سے بہت دور ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے حادثے سے بالکل پہلے کہا تھا کہ میں لینڈنگ کر رہا ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ کہ میں کہاں لینڈ کر رہا ہوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پانچوں کینیڈین شہریوں کی شناخت کے لیے حکام کینیڈا کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس حادثے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق تفتیش کاروں کو ابتدائی طور پر پائلٹ کی اہلیت اور تجربے کا علم نہیں لیکن ان تمام چیزوں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *