Home / جاگو دنیا / ترک صدر کا اسرائیل کو رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند نہ کرنے کا انتباہ

ترک صدر کا اسرائیل کو رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند نہ کرنے کا انتباہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو متنبہ کردیا کہ ماہِ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند نہ کرے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کی بندش پر اسرائیل کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی سیاستدانوں کا مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کم کرنے کا مطالبہ بکواس ہے۔

ترک صدر کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *