Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2128 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *