Home / جاگو صحت / ڈائٹ مشروب پینے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

ڈائٹ مشروب پینے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے نہ صرف میٹھے بلکہ ڈائٹ سافٹ مشروبات سے دل کی بیماری ایٹریل فائبرلیشن (atrial fibrillation) ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

ایٹریل فائبرلیشن (atrial fibrillation) دراصل دل کی بے ترتیب دھڑکن کو کہتے ہیں اور اگر کسی بھی شخص کا دل مسلسل بے ترتیب دھڑکتا رہے تو اس میں سنگین امراض قلب ہونے کے امکانات کہیں زیادہ ہوجاتے ہیں۔

ایٹریل فائبرلیشن (atrial fibrillation) قابل علاج مرض ہے اور اگر اس کی آغاز میں ہی تشخیص ہو جائے تو اس ہارٹ فیلوئر اور ہارٹ اٹیک سمیت فالج جیسے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔

عام طور پر نارمل انسان کے دل کے دھڑکنے کی رفتار رفتار 60 سے 100 کے درمیان ہوتی ہے، تاہم پریشانیوں سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے دل کی دھڑکن 130 تک بھی جا سکتی ہے اور کچھ ہی دن میں یہ کم ہوجاتی ہے۔

لیکن اگر کسی بھی شخص میں مختلف مسائل کی وجہ سے مسلسل دل کی رفتار 100 سے کہیں زیادہ ہے تو اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے۔

حال ہی میں چینی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی 9 سالہ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے اور ڈائٹ مشروبات امراض قلب اور خصوصی طور پر دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کو بڑھاتے ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 9 سال تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا اور ان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے مشروبات کا جائزہ لیا اور پھر اختتام پر دوبارہ ان کی صحت کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے اختتام تک دو لاکھ 80 ہزار سے زائد رضاکاروں میں سے تقریبا 10 ہزار افراد میں ایٹریل فائبرلیشن (atrial fibrillation) کی تشخیص ہوئی اور جن میں یہ بیماری پائی گئی انہوں نے میٹھے اور ڈائٹ سافٹ ڈرنکس اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق نتائج سے معلوم ہوا کہ ہفتہ وار 2 لیٹر میٹھے سافٹ یا ڈائٹ ڈرنکس استعمال کرنے سے ایٹریل فائبرلیشن (atrial fibrillation) ہونے کے امکانات 20 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ایٹریل فائبرلیشن (atrial fibrillation) کی دوسری وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن سافٹ میٹھے اور ڈائٹ ڈرنکس بھی اس کی ایک وجہ ہیں اور ایسے ڈرنکس سے ذیابیطس ہونے کے بھی امکانات ہوتے ہیں۔

ماہرین نے میٹھے اور ڈائٹ سافٹ اور دیگر ڈرنکس کے امراض قلب اور ذیابیطس پر پڑنے والے اثرات پر مزید تحقیق کرنے پر بھی زور دیا۔

Check Also

بلڈ ٹیسٹ سے فالج کے خطرات کی نشاندہی کرنا ممکن

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *