Home / جاگو دنیا / سنگل یورپی اسکائی پالیسی پر ابتدائی معاہدہ ہو گیا

سنگل یورپی اسکائی پالیسی پر ابتدائی معاہدہ ہو گیا

یورپی فضائی حدود کے بہتر انتظام، یونین میں ہوائی جہازوں کی پرواز کے راستوں کو بہتر بنانے اور پروازوں میں تاخیر کو کم کرنے کیلئے یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کونسل کے درمیان ’سنگل یورپی اسکائی پالیسی‘ پر ابتدائی معاہدہ ہو گیا۔

یہ معاہدہ ایک دہائی کی گفت و شنید کے بعد عمل میں آیا ہے جس کے تحت ممبران پارلیمنٹ اور کونسل کی بیلجئین پریزیڈینسی نے یورپ کے نئے قوانین پر اتفاق کیا ہے۔

ان نئے قوانین کے تحت یورپین ائیر اسپیس میں سفر کرنے والی پروازوں کے روٹ کو بہتر بنانے، پرواز میں تاخیر کو کم کرنے اور ان پروازوں میں CO2 کے اخراج کو کم کرنے کیلئے کام کیا جا سکے گا۔

اس معاہدے کے متفقہ طور پر طے کردہ متن کے مطابق فضائی حدود کے نیٹ ورک منیجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے فضائی نیویگیشن سروسز کیلئے کارکردگی کے منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں۔

سنگل یورپی اسکائی پالیسی پر ابتدائی معاہدہ ہو گیا

اسی کے ساتھ ان قوانین کے تحت پروازوں کو زیادہ موثر اور ماحول دوست بنانے کیلئے ترغیبات کے ساتھ کمیشن اور رکن ممالک کو ان منصوبوں کے نفاذ کے بارے میں فیصلے کرنے میں مدد دینے کیلئے ایک آزاد مشاورتی کارکردگی کا جائزہ بورڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

ان مذاکرات کے دوران ممبران پارلیمنٹ کا مطالبہ تھا کہ فضائی نیویگیشن سروسز کی مارکیٹ میں مسابقت پیدا کرنے کیلئے انہیں کھولا جائے۔ نئے بل میں شامل کیا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک سروس فراہم کرنے والوں کیلئے دیگر فضائی نیویگیشن سروسز جیسے مواصلات موسمیاتی یا ایروناٹیکل خدمات فراہم کرنے والے مارکیٹ کے حالات کے تحت خدمات لے سکیں گے۔

اس معاہدے کیلئے پارلیمنٹ کی جانب سے رپورٹر جین میرینسکو ایم ای پی نے کہا کہ موجودہ قومی یا قوم پرستی پر مبنی ہوائی ٹریفک کا موجودہ نظام، فضائی حدود کی نئی تعمیر و ترقی کو روک رہا ہے۔ جس کی وجہ سے پروازیں طویل، ان کے خرچ میں اضافہ اور غیر ضروری اخراجات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ بہترین وقت ہے کہ قوم پرستی پر کارکردگی کو ترجیح دیتے ہوئے یورپ میں محفوظ، زیادہ کفایتی اور ماحول دوست ہوائی سفر کی راہ ہموار کی جائے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *