Home / جاگو دنیا / دبئی میں 2 امیر خواتین بھکاری گرفتار

دبئی میں 2 امیر خواتین بھکاری گرفتار

دبئی میں پولیس نے 2 بھکاری خواتین کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کے پاس سے 60 ہزار جبکہ دوسری خاتون کے پاس سے 30 ہزار درہم برآمد کیے گئے جو کہ انہوں نے بھیک مانگ کر جمع کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ایک خاتون لوگوں کی ہمدردی اور توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے بچے کو بھی استعمال کر رہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آئی ہوئی تھیں۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے 99 فیصد بھکاری بھیک مانگنے کو ایک پیشہ سمجھتے ہیں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں تنخواہ دار بھکاری بھی موجود ہیں۔

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ملک میں بھیک مانگنے کے لیے لایا جاتا ہے انہیں ماہانہ اجرت کی پیشکش کی جاتی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *