Home / جاگو کھیل / کولن منرو کا بال بوائے کیلئے خصوصی پیغام

کولن منرو کا بال بوائے کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹر کولن منرو نے بال بوائے، سبحان خان کے لیے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آپ بہت جلد پی ایس ایل کھیلیں گے۔

کولن منرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ نے باؤنڈری لائن پر بہترین کیچ کیا، میچ کے بعد آپ سے مل نا سکا آئندہ میچوں میں ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں سبحان خان نے باؤنڈری کے باہر پہلے کیچ ڈراپ کیا تو کولن منرو نے انہیں کیچ تھامنے کا طریقہ بتایا پھر سبحان نے اسی میچ میں زبردست کیچ تھاما تھا۔

سبحان کے کیچ لینے کے بعد انہیں کولن منرو نے گلے بھی لگایا تھا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *