Home / جاگو کھیل / راولپنڈی: پی ایس ایل میچز کے دوران راستے بند کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

راولپنڈی: پی ایس ایل میچز کے دوران راستے بند کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ایس ایل میچز کے دوران راستے بند کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

ایڈووکیٹ سجاد اکبر عباسی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس اسجد جاوید گُرال نے سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میچز کے دوران اسٹیڈیم کے آس پاس سڑکیں 12 گھنٹے قبل بند کی جاتی ہیں، میچز کی وجہ سے کرکٹ اسٹیڈیم کے ارد گرد بازاروں کو بھی بند کیا جاتا ہے، پی ایس ایل کے میچز کی وجہ سے اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادی متاثر ہو رہی ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جواب داخل کرا دیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ میچ سے 12 گھنٹے کے بجائے 2 گھنٹے قبل راستے بند کریں گے، راستے بند کرنے کا مقصد میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانا ہے، اب میچز سے قبل 2 گھنٹے کے لیے راستے بند کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے پی ایس ایل میچز کے دوران راستے بند کرنے کےخلاف درخواست نمٹا دی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *