Home / جاگو دنیا / برطانوی وزیراعظم کی ساس بھارتی رکن پارلیمنٹ نامزد

برطانوی وزیراعظم کی ساس بھارتی رکن پارلیمنٹ نامزد

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک کی ساس سدھا مورتی کو بھارتی رکن پارلیمنٹ نامزد کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایوانِ بالا کے ارکان کی اکثریت منتخب ہوتی ہے لیکن 12 ارکان کو صدر کی جانب سے نامزد کیا جاتا ہے جس کی مدت 6 سال ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان ارکان کو عوامی زندگی میں اعلیٰ کامیابیوں کی وجہ سے نامزد کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سدھا مورتی کا سماجی کام، انسان دوستی اور تعلیم میں تعاون بہت زیادہ اور متاثر کن رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بھارتی حکومت نے سدھا مورتی کو سماجی کاموں کی وجہ سے انہیں بھارت کا تیسرا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا تھا۔

سدھا مورتی کے داماد 43 سالہ رشی سوناک پہلے غیر برطانوی بھارتی نژاد وزیراعظم ہیں۔

واضح رہے کہ 73 سالہ سدھا مورتی کی بیٹی اکشتا کی شادی 2009ء میں رشی سونک سے ہوئی تھی جو 2022ء سے برطانیہ کے وزیراعظم ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *