Home / جاگو دنیا / ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے بھاری نقصان ہوگا، چین کی امریکا کو وارننگ

ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے بھاری نقصان ہوگا، چین کی امریکا کو وارننگ

چین نے ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر امریکا کو وارننگ دے دی۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نےکہا کہ امریکا کو ٹِک ٹاک سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسے اُوچھے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں جیتا نہیں جا سکتا بلکہ ایسے اقدامات سے کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

وانگ وینبن نے مزید کہا کہ ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔

بل میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو 6 ماہ میں اپنے مفادات بیچنے کی ہدایت کی گئی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

ٹک ٹک پر پابندی کے بل کو سینٹ سے منظوری اور امریکی صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بنا دیا جائے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *