Home / جاگو دنیا / برطانیہ، بیرونی ممالک کی ملکی اخبارات پر ملکیت، پابندی کا منصوبہ تیار

برطانیہ، بیرونی ممالک کی ملکی اخبارات پر ملکیت، پابندی کا منصوبہ تیار

برطانیہ نے ملکی اخبارات کی ملکیت بیرون ممالک کے حاصل کرنے یا ان پر اثر انداز ہونے پر آئندہ چند ہفتوں میں پابندی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ 

وزیر ثقافت لارڈ پارکینسن نے تصدیق کی ہے کہ ایسا بل پیش کیا جارہا ہے جس کے تحت بیرون مملک برطانیہ کے اخبارات کی ملکیت، ان پر اثر انداز ہونے یا کنٹرول رکھنے کے قابل نہیں رہ سکیں گے۔

ریڈ برڈ آئی ایم آئی نامی ادارے جس کے 75 فیصد فنڈ کے ذمہ دار امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زیاد النہیان ہیں، اس نے برطانیہ کے نامور اخبارات ٹیلی گراف اور اسپیکٹیٹر کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے خود کو پیش کیا تھا۔ جس پر بعض اراکین پارلیمنٹ نے اسے ناقابل فہم اور اشتعال انگیز عمل قرار دیا تھا۔

انڈی پینڈینٹ اخبار جیسے برطانیہ کے کئی خبر رساں اداروں کی جزوی ملکیت غیرملکیوں اداروں کے پاس ہے، نئی پابندی کا اطلاق ان اخباروں پر نہیں ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ترمیم کے بعد کسی برطانوی اخبار کے کس قدر حصص غیر ملکی اداروں کو خریدنے کا حق دیا جائے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *