Home / جاگو کھیل / چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی روانہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی روانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔

آئی سی سی کے اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملات پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ان میٹنگز میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے، اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بورڈ کے عہدیداران دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *