Home / جاگو کھیل / آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے افغان اسکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے افغان اسکواڈ کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

لیگ اسپنر راشد خان کو فٹ قرار دیے جانے کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

راشد خان 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو کہ کمر کی تکلیف کا شکار تھے اور ری ہیب مکمل کر رہے تھے۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

راشد خان فٹنس مسائل کے باعث پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *