Home / جاگو دنیا / برطانیہ میں مسلمانوں کا رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ

برطانیہ میں مسلمانوں کا رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے ماہِ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کردیا۔

اسرائیل سے برطانیہ سالانہ 1 کروڑ ڈالر کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنادی۔

اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی اہلکار فلسطینیوں پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کر کے لے گئے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *