Home / جاگو دنیا / روس میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آج آخری روز

روس میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آج آخری روز

روس میں تین دن پر محیط صدارتی انتخابات کا آج آخری روز ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رات گئے ختم ہونے والی پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان متوقع ہے اور موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے انتخابات میں جیت کے امکانات روشن ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کہ ولادیمیر پیوٹن پانچویں مرتبہ روسی صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔

روسی حکّام نے بتایا ہے کہ پہلے دو دن نصف سے زائد روسی ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا تھا۔

یاد رہے کہ روس میں جاری صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پیوٹن کے علاوہ نکولائی خریطونوف، لیانید سولوستکی، ویلدیسلوف داونکوف امیدوار ہیں جبکہ ایک صدارتی امیدوار الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہو چُکے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *