Home / جاگو دنیا / امریکی وزیرِ خارجہ رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر جائیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر جائیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر جائیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ دورے میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات کریں گے، وزیرِ خارجہ کی کل جدہ میں سعودی حکام سے ملاقات طے ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ جمعرات کو مصری حکام سے بات چیت کیلئے قاہرہ پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیرِ خارجہ نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہِ اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 726 ہو گئی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *