Home / جاگو کھیل / نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ٹرافی ٹور کی لانچنگ

نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ٹرافی ٹور کی لانچنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے کھلاڑی علی خان نے لانچنگ کی۔

ٹرافی ٹور کی لانچنگ نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں کی گئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی۔ ٹور کے دوران ٹرافی کو ارجنٹینا، برازیل اور کینیڈا بھی لے جایا جائے گا۔

آئی سی سی نے ابتدائی طور پر پہلے ایک مہینے کے ٹرافی ٹور کا شیڈول جاری کیا ہے۔

ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہیوسٹن کا ٹور کروایا جائے گا۔ امریکا کے بعد ٹرافی کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کروایا جائے گا۔

نواں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024 سے ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *