Home / جاگو دنیا / لندن: مسافر کی خودکشی کی کوشش کرنے پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

لندن: مسافر کی خودکشی کی کوشش کرنے پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

بینکاک سے لندن جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے خودکشی کی کوشش کی جس پر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایوا ایئر کی پرواز کے عملے نے جب غور کیا کہ ایک شخص بہت دیر سے باتھ روم میں ہے تو انہوں نے باتھ روم کا دروازہ کھولا اور اُنہیں پتہ چلا کہ مسافر نے خودکشی کرنے کوشش کی ہے۔

جس کے بعد عملے اور جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے مسافر کو فوراََ ابتدائی طبی امداد فراہم کی پھر ہیتھرو ایئرپورٹ پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی اور مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا کیونکہ اس کی حالت خطرے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایوا ایئر نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے لیکن مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اس نے خودکشی کی کوشش کیوں کی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *