Home / جاگو کھیل / قومی معروف کرکٹرز نے رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

قومی معروف کرکٹرز نے رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

قومی کرکٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ احرام باندھے تصویر شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق اور افتخار احمد نے رمضان کے پہلے عشرے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

عمرے کے لیے اس مبارک سفر پر امام الحق اور بابر اعظم ایک ساتھ اور نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔

کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی اس تصویر کو ناصرف لائیک بلکہ کمنٹ باکس میں تبصروں کے ذریعے ان پر محبت بھی نچھاور کر رہے ہیں۔

یاد  رہے نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *