Home / جاگو دنیا / مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں معتکفین کو کیا خاص سہولت میسر ہوگی؟

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں معتکفین کو کیا خاص سہولت میسر ہوگی؟

ہر سال کی طرح امسال بھی حرمین شریفین میں زائرین عمرہ کی بڑی تعداد رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھے گی جنہیں کئی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان اس ماہ مقدس میں عمرہ ادائیگی کے لیے حجاز مقدس کا رخ کرتے ہیں اور آخری عشرے میں اعتکاف کرتے ہیں۔ رواں سال مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف میں بیٹھنے والے عمرہ زائرین کو کئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

دونوں مساجد میں خواہشمند معتکفین کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے اور معتکفین کو مختلف سہولیات بھی فراہم کی جائیں جن میں ان کی رہنمائی کے لیے یہاں ٹوور گائیڈ موجود ہوں گے۔

محکمہ اعتکاف نے امسال یہاں جدید الیکٹرانک لاکرز نصب کیے ہیں جس میں معتکفین اپنا قیمتی سامان بحفاظت رکھ سکتے ہیں۔ یہ الیکٹرانک لاکرز ڈیجیٹل کوڈ کے ذریعے لاک ہوتے اور کھلتے ہیں۔

ہر لاکر میں ایک معتکف کے لیے ایک بیگ فراہم کیا جائے گا جس میں تولیہ، جائے نماز، تکیہ اور ذاتی استعمال کی اشیا ہوں گی۔

اس کے علاوہ ہر لاکر پر ایک نمبر درج ہے جس کی ملکیت رکھنے والے معتکف کے پاس اس کا ثبوت موجود ہوگا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *