Home / جاگو دنیا / اردن: اسرائیل کیخلاف احتجاج، متعدد خواتین زیرِ حراست

اردن: اسرائیل کیخلاف احتجاج، متعدد خواتین زیرِ حراست

اردن کے دارالحکومت اومان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ ہوا ہے۔

اومان میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

اسرائیلی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

اردنی پولیس نے خواتین کو اسرائیلی سفارت خانے کی جانب جانے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر اردنی پولیس نے متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا۔

الشفاء میڈیکل کمپلیکس، 3 صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےجواب میں حماس کے حملے جاری ہیں۔

حماس کے مطابق القسام بریگیڈ نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اطراف 3 صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

حماس کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *