Home / جاگو دنیا / تحفہ مت لائیں، مودی کو ووٹ دیں، دولہے کے والد کی انوکھی درخواست

تحفہ مت لائیں، مودی کو ووٹ دیں، دولہے کے والد کی انوکھی درخواست

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے بیٹے کی شادی میں مہمانوں کو مدعو کرتے ہوئے انوکھی درخواست کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دعوت نامے میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  جوڑے کے لیے تحائف نہ لائیں بلکہ آئندہ انتخابات میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا شادی کا کارڈ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا شادی کا کارڈ

سائی کمار اور ماہیما رانی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جس میں لکھا ہے کہ اگر آپ نریندر مودی جی کو ووٹ دیتے ہیں تو یہ جوڑے کے لیے شادی کا تحفہ ہو گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ پر جوڑے کی شادی کی تاریخ 4 اپریل درج ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا، بھارتی ریاستوں میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہو گا۔

پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 12 ریاستوں، تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 12 ریاستوں، چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو 10 ریاستوں، پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو 8 ریاستوں، چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو 7 ریاستوں اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو 8 ریاستوں میں ووٹنگ ہو گی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *