Home / جاگو دنیا / امریکا، بالٹی مور میں کارگو جہاز ٹکرانے سے پُل گر گیا، ہلاکتوں کا خدشہ

امریکا، بالٹی مور میں کارگو جہاز ٹکرانے سے پُل گر گیا، ہلاکتوں کا خدشہ

امریکا کے شہر بالٹی مور میں کارگو جہاز ٹکرانے کے بعد پُل گر گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت پُل پر موجود متعدد افراد اور گاڑیاں دریا میں جا گریں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پُل گرنے سے ایک ٹریکٹر سمیت متعدد گاڑیاں اور 20 افراد دریا میں گرے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم اس واقعے میں جانی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پُل دریا سے 180 فٹ اونچائی پر ہے جسے 1977ء میں کھولا گیا تھا اور تقریباً 30 ہزار گاڑیاں روز اس پُل کا استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بالٹی مور بندرگاہ خصوصی کارگوز کے لیے امریکا میں سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *