Home / جاگو دنیا / اروند کیجریوال کی گرفتاری، آج وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

اروند کیجریوال کی گرفتاری، آج وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی نے آج وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس کے قریب واقع 3 میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کا مقصد آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرنے والے سیاستدانوں کو سائیڈ لائن کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔

نئی دہلی کے گرفتار وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو 28 مارچ تک انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *