Home / جاگو دنیا / اسرائیلی سفارتخانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت ناراض

اسرائیلی سفارتخانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت ناراض

اسرائیلی سفارت خانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت نے ناراضی کا اظہار کیا جس پر اسرائیلی مشن اپنی پوسٹ ہٹانے پر مجبور ہو گیا۔

سنگاپور کے قانون اور امورِ داخلہ کے وزیر کے شانمگم نے اسرائیلی سفارت خانے کی سرزنش کرتے ہوئے پوسٹ کو نامناسب اور تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی حیران کن کوشش قرار دیا ہے۔

پوسٹ میں یہودیوں کو سر زمینِ فلسطین کا اصل مالک قرار دیا گیا تھا، پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ قرآن میں ’اسرائیل‘ کا ذکر کئی بار آیا ہے جبکہ فلسطین کا ذکر ایک بار بھی نہیں ہے۔

سنگاپور کے حکام نے اس پوسٹ کو سنگاپور کی سلامتی، سیکیورٹی و ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق سنگاپور حکومت کے ردِ عمل کے بعد اسرائیلی مشن نے متنازع پوسٹ سوشل میڈیاسے ہٹا دی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *