Home / جاگو بزنس / پی آئی اے بورڈ نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دیدی

پی آئی اے بورڈ نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دیدی

اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلامیے کے مطابق بورڈ  کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا جس  میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور  نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمینٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ طریقہ کار طے کرے گا اور اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ نے دوکمپنیوں کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ادارے کو پی آئی اے سی اورپی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویزپربھی غورکیا گیا اور جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی ہے انہیں ریٹائرکرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویزپربھی غورکیا گیا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *