Home / جاگو کھیل / پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک اور غیرملکی کوچ سے رابطہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک اور غیرملکی کوچ سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن اور شین واٹسن کے بعد پی سی بی نے جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی گیری کرسٹن سے رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 56 سالہ گیری کرسٹن کو لمبے عرصے تک کوچنگ کی آفر کی ہے جس پر گیری کرسٹن نے پی سی بی سے وقت مانگا ہے۔

گیری کرسٹن بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے بھی رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لیوک رونکی نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *