Home / جاگو بزنس / ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ہدف سے 30 فیصد اضافی ٹیکس اکٹھا کرلیا

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ہدف سے 30 فیصد اضافی ٹیکس اکٹھا کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے سے 6 ہزار 710 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

ایف بی آر کے مطابق اس عرصے میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6 ہزار 707 ارب روپے تھا،  اس طرح ایف بی آر نے مقرر کردہ ہدف سے 3 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 369 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 254 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔

صرف مارچ کے مہینے میں 879 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے، مارچ کے مہینے میں 67 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں 22 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *