Home / جاگو بزنس / عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے سے سب متاثر ہوتے ہیں: مصدق ملک

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے سے سب متاثر ہوتے ہیں: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر  مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا، اگر پی ٹی آئی اکثریت میں تھی تو حکومت بنا لیتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز  شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامک کی پیشکش کر چکے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے، ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں ، روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *