Home / تازہ ترین خبر / بجلی چوری پر صرف صارف نہیں بلکہ افسر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، اویس لغاری

بجلی چوری پر صرف صارف نہیں بلکہ افسر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بجلی چوری پر صرف کلائنٹس اور کسٹمرز کے خلاف ایف آئی آر یا انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا بلکہ جن فیڈرز پر زیادہ چوری ہوگی اس کے انچارج ہمارے اپنے افسر کے خلاف کرمنل پروسیڈنگ(مجرمانہ کارروائی) ہوگی اور دونوں پر ایف آئی آر ہو گی۔

پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ نظام میں بہتری کے لیے 60ارب روپے کی مالیت سے ٹرانسفارمر کی سطح پر میٹر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بجلی چوری پر صرف کلائنٹس اور کسٹمرز کے خلاف ایف آئی آر یا انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا بلکہ اور جن فیڈرز پر زیادہ چوری ہوگی اس کے انچارج ہمارے اپنے افسر کے خلاف کرمنل پروسیڈنگ(قانونی کارروائی) ہوگی اور دونوں پر ایف آئی آر ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو بہتر چلائیں تو بڑا ایڈوانٹیج مل سکتا ہے، ایک سے دو سال کے اندر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ان کی مینجمنٹ موثر طریقے سے نجی اداروں کے سپرد کردیں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے بورڈز ازسرنو مرتب کر کے انہیں نئی زندگی دینا ہو گی جس کے بعد انہیں ٹاسک دیں گے کہ وہ نقصان کا ازالہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صرف صارفین چور نہیں ہیں بلکہ ہمارے اندر بیٹھے افسر چور ہیں، اس کا حل صرف یہی ہے کہ حکومت ان کمپنیز سے باہر نکلے، ہم ڈسکوز کو بڑے شفاف طریقے سے پرائیویٹ سیکٹر کو دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر توانائی نے کہا کہ جب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 150روپے کی کمی ہوئی تو ہمیں کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 750ارب روپے کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس وقت ہمارے سال کی کیپیسٹی پیمنٹ 2ہزار ارب روپے ہے۔

لائن لائسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن تک ہمارے لاسز انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہیں اور کے پی کے وزیراعلیٰ نے بجلی چوری کے خاتمے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سولر اور متبادل ذرائع کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں پرائیویٹ سیکٹر نے 6 ہزار850میگا واٹ کے سولر پلانٹ امپورٹ کیے ہیں جس سے کسی حد تک لوڈ کم ہوا ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *