Home / تازہ ترین خبر / دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، مریم نواز

دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے۔

لاہور میں پنجاب ایپکس کمیٹی کے اپنی زیر صدارت ہونے والے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں، شہدا کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد بنائے گئےنیشنل ایکشن پلان کی سب نے تعریف کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے، جنوبی پنجاب میں گینگز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ایک سیاسی جماعت نے حساس تنصیبات پر حملے کرکے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *