Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی، ایک پنجابی، ایک ٹیلی فلم سینماؤں میں ریلیز ہوگی

عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی، ایک پنجابی، ایک ٹیلی فلم سینماؤں میں ریلیز ہوگی

عید الفطر کے موقع پر اس بار پاکستانی فلم شائقین صرف ایک نئی فلم دغاباز دل ہی دیکھ پائیں گے جب کہ ایک نئی پنجابی فلم بھی شائقین کو دیکھنے کو ملے گی۔

اسی طرح اس بار ایک پرانی فلم ٹکسالی گیٹ کو نئے مناظر کے ساتھ عید کے موقع پر دوبارہ سینماوؐں میں پیش کیا جائے گا۔

جب کہ ایک ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو فیچر فلم کے طور پر بھی سینماوؐں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چند سال سے عام طور پر عید کے موقع پر تین نئی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں لیکن اس بار صرف ایک ہی فلم دغاباز دل ہی ریلیز ہوگی۔

دغاباز دل میں مہوش حیات اور علی رحمٰن کے ساتھ مومن ثاقب اور دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

دغاباز دل کی کہانی رومانوی کامیڈی ہے جب کہ فیچر فلم کے طور پر پیش کی جانے والی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ بھی رومانوی کامیڈی ہے۔

اسی طرح پنجابی فلم بابل ویر کی کہانی بھی مزاحیہ ہے جب کہ ٹکسالی گیٹ کی کہانی سماجی ہے اور مذکورہ فلم کو پہلے رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر پاکستانی سینماوؐں میں مذکورہ چاروں فلموں کے علاوہ 4 یا اس سے زائد ہولی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *