Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / درفشاں سلیم نے جمعۃ الوداع کہاں منایا؟

درفشاں سلیم نے جمعۃ الوداع کہاں منایا؟

جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل خئی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ انہیں جمعۃ المبارک مکۃ المکرمہ میں گزارنے کا موقع ملا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بیت اللہ کے سامنے قائم مکہ کلاک ٹاور کو عکس بند کیا ہے۔

انہوں نے جمعۃ المبارک کے موقع پر انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جمعۃ المبارک اور ساتھ میں چاند اور دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

درفشاں سلیم نے جمعۃ الوداع کہاں منایا؟

درفشاں سلیم نے مذکورہ پوسٹ میں ویڈیو کے علاوہ چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں ہلکے گلابی عبایہ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں انہوں نے آب زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں عمرہ زائرین عبادت میں مشغول ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کمنٹس میں ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے عمرے کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *