Home / تازہ ترین خبر / جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔

محکمہ قانون نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *