Home / جاگو دنیا / امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی ٹیم مطلوب ملزم کے وارنٹ لے کر ایک گھر پر پہنچی تھی جس پر ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا، یہ کارروائی  3 گھنٹے تک جاری رہی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی موت کو بڑا واقعہ قرار دیا جارہا ہے، فائرنگ میں 2 ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *