Home / جاگو دنیا / متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی

متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی

متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوں گی۔

مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *