Home / جاگو دنیا / امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج

امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج

امریکی یونیورسٹیوں کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کی سوربون یونیورسٹی میں مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیمپ لگایا تاہم پولیس نے اسے ہٹوا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں شامل ایک شخص کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہم پر تشدد کیا تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کے قریب مظاہرین نے ایک بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی طرح کا ایک مظاہرہ پیرس کی مشہور سائنسز پو یونیورسٹی میں بھی کیا گیا، وہاں بھی پولیس اور طلبہ کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں 11 روز سے احتجاج جاری ہے۔

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *