Home / جاگو دنیا / ایسا جنگ بندی معاہدہ چاہتے ہیں جس میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہو، اسماعیل ہنیہ

ایسا جنگ بندی معاہدہ چاہتے ہیں جس میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہو، اسماعیل ہنیہ

غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس جامع معاہدے پر پہنچنے کی خواہشمند ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں کہ جس میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہو۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا غزہ سے اسرائیلی انخلا اور قیدیوں کا سنجیدگی سے تبادلہ معاہدے میں شامل ہو۔

حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جارحیت جاری رکھنے اور تنازع کا دائرہ بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ نیتن یاہو ثالث کاروں اور دیگر فریقوں کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے ذمہ دار ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *