Home / جاگو دنیا / اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی: فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل ملنے کا امکان

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی: فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل ملنے کا امکان

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل (جمعے کو) دیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں۔

فلسطین کو مکمل رکن بنانےکی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔

امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *