Home / جاگو دنیا / امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کا شیڈول دوسری بارتبدیل

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کا شیڈول دوسری بارتبدیل

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کا شیڈول دوسری بار تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہے اور وزارت خارجہ کو زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد میں تاخیر سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کے شیڈول میں امریکی حکام کی جانب سے 2 بار تبدیلی کی گئی ہے جب کہ شیڈول کے مطابق پہلے زلمے خلیل زاد نے آج سہ پہر پاکستان پہنچنا تھا تاہم شیڈول میں تبدیلی کے بعد زلمے خلیل زاد نے آج رات 8 بجے کابل سے اسلام آباد آنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے دفترخارجہ کو زلمے خلیل زاد کی آمد کا وقت 9 سے 12 بجے کے درمیان بتایا تھا لیکن اب وہ کل صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ہمراہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلیس ویلز بھی پاکستان آئیں گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد باقاعدہ طور پر وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات کریں گے، ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا اور افغان طالبان سے بات چیت پر مشاورت ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ پاکستان 19 جنوری تک ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وہ چین پہنچے تھے اور چینی قیادت سے ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے پہلے مرحلے میں 7 ہزار فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجی انخلا سے قبل طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور بھی ہوچکے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *