Home / جاگو کھیل / پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

ڈربن: پاکستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے بولرز نے درست ثابت کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 203 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

— اے ایف پی فوٹو

32 ویں اوور میں پاکستان کی 7 وکٹیں 112 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم کے لیے 150 رنز کا ہندسہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔

لیکن اس موقع پر حسن علی اور سرفراز احمد نے نویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی شراکت قائم کی۔  202 رنز پر سرفراز احمد 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد اسی اوور 5 پانچویں گیند پر حسن علی بھی 6 لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اندیل فیلوکوایو نے 22 رنز دے کر 4 جب کہ تبریز شمسی نے 56 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا نے اپنی ٹیموں نے دو دو تبدیلیاں کی ہیں۔

جنوبی افریقا نے ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کو آرام دے کر ان کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے جب کہ پاکستان نے عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ انہوں نے پہلے میچ اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ لیکن ایسے دن بھی ہونے چاہیں کیونکہ آپ ان سے سیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *