Home / جاگو بزنس / آن لائن ٹیکسی اوبر نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

آن لائن ٹیکسی اوبر نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

کراچی : معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکی کمپنی اوبر نے مارچ 2016 میں لاہور میں اپنی سروس شروع کرکے پاکستان میں قدم رکھے تھے اور اس وقت تین شہروں میں اوبر کی موٹرسائیکل ، رکشہ اور کار سروس موجود ہے۔

اوبر نے اپنی ویب سائٹ پر کرایوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سفر کے معیار کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ مسافر اور ڈرائیور دونوں ہی فائدے میں ہوں۔

اوبر کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق آج یعنی 21 جنوری سے کر دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ اوبر کے بلاگ میں موٹرسائیکل کے کرایوں میں اضافے کا ذکر موجود نہیں ہے۔

اوبر کا نیا کرایہ نامہ:

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *