Home / جاگو کھیل / ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 71 رنز سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 71 رنز سے شکست دیدی

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان میریسا اگولیرا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کی جانب سے مایوس کن کارکردگی پیش کی گئی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں اور جویریہ خان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔

ویسٹ انڈیز کی شیمیلا کونیل نے 3، شاکرہ سلمان اور انیسہ محمد نے 2،2، ڈینڈرا ڈوٹن اور فلے فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیندرا ڈوٹن نے 90 اور نیشن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ فوٹو: بشکریہ پی سی بی

میچ میں 90 رنز کی اننگز اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر ڈینڈرا ڈوٹن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو پہلی وکٹ 34 اور دوسری 51 رنز پر گری جس کے بعد تیسری وکٹ پر دیندرا ڈوٹن اور چیڈن نیشن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 109 رنز کی شراکت قائم کی۔

دیندرا ڈوٹن نے 90 اور نیشن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا ساندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *