Home / جاگو پاکستان / سپریم کورٹ: شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ: شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات کو کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلےکی روشنی میں برطرفی کیا گیا اور انہوں نے اپنی برطرف سپریم کورٹ میں چیلنج کی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہیمیں 5 رکنی بینچ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ نے شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *