Home / جاگو دنیا / کرائسٹ چرچ حملوں کے دہشتگرد پر 50 افراد کے قتل کی چارج شیٹ تیار

کرائسٹ چرچ حملوں کے دہشتگرد پر 50 افراد کے قتل کی چارج شیٹ تیار

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ پولیس نے کرائسٹ چرچ مساجد میں حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کے خلاف 50 افراد کو قتل کرنے کی چارج شیٹ تیار کرلی۔

گزشتہ ماہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔

سانحے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ پولیس نے 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کو گرفتار کیا اور اگلے ہی دن کرائسٹ چرچ ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس دوران دہشت گرد پر صرف ایک قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تاہم اب نیوزی لینڈ پولیس کی جانب سے 50 افراد کے قتل کی چارج شیٹ تیار کی گئی ہے جو کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔

جرم ثابت ہونے پر برینٹن ٹیرنٹ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا پہلا شخص ہوگا جسے عمر قید کی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے ‘رائل کمیشن’ بنانےکا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا تھا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *